پشاور: خیبر پختونخوا اسمبلی میں مہمانوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی۔
اسمبلی سیکریٹریٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق اسپیکرکی اجازت کے بغیر کسی کو بھی اسمبلی میں مہمان لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
گزشتہ روز، مہمانوں کی گلیری میں رونما ہونے والے واقع کے بعد پابندی عائد کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ 8 اکتوبراسمبلی اجلاس میں بات کرنے کا موقع نہ ملنے پر حکومت اور اپوزیشن اراکین میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا اور پھر معاملہ ہاتھا پائی تک پہنچ گیا۔
پی ٹی آئی کے رکن نیک وزیر اور پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے رکن اقبال وزیر میں جھگڑا ہوا، دونوں ارکان کے الجھنے پران کے حامی بھی لڑائی میں کود پڑے۔
بعدازاں، ہنگامہ آرائی کرنے والے 3 افراد کو اسپیکر کی ہدایت پر گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔