پوچھ گچھ میں نفسیاتی ماہرین اور اساتذہ کی مدد بھی لی جارہی ہے، فائل فوٹو
پوچھ گچھ میں نفسیاتی ماہرین اور اساتذہ کی مدد بھی لی جارہی ہے، فائل فوٹو

سندھ ہائیکورٹ نے میڈیکل کالجز میں داخلے روک دیے

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے حکم امتناع جاری کرتے ہوئے ایم ڈی کیٹ کو میرٹ لسٹ شائع کرنے سے روک دیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں بے قاعدگیوں کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالت عالیہ نے کہا کہ کوئی ادارہ داخلوں کا عمل شروع نہ کرے، حکومت کمیٹی بناکرکریمنل اور سول ذمے داری عائد کرے، کمیٹی تمام الزامات کی تحقیقات 15 دن میں مکمل کرے۔

عدالت نے کہا کہ کمیٹی کسی بھی ادارے سے معاونت حاصل کرسکتی ہے، کمیٹی ٹیسٹ لینے والی جامعات اورپی ایم ڈی سی سے ریکارڈ طلب کرسکتی ہے۔