عبید اللہ گورگیج 7ہزار 125 ووٹ لے کر بلوچستان اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے، فائل فوٹو
عبید اللہ گورگیج 7ہزار 125 ووٹ لے کر بلوچستان اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے، فائل فوٹو

پیپلزپارٹی کے عبید اللہ گورگیج بلوچستان اسمبلی کی رکنیت سے ہاتھ دھو بیٹھے

پیپلزپارٹی کے عبید اللہ گورگیج بلوچستان اسمبلی کی رکنیت سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

بلوچستان ہائی کورٹ کے الیکشن ٹربیونل نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 44 کے 16 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ انتخابات کا حکم دے دیا۔

الیکشن ٹربیونل کی جانب سے پی بی 44 کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد پیپلز پارٹی کے عبیداللہ گورگیج رکن بلوچستان اسمبلی نہیں رہے، عبیداللہ گورگیج کی کامیابی کو نیشنل پارٹی کے عطا محمد بنگلزئی نے چیلنج کیا تھا۔

واضح رہے کہ 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کے عبید اللہ گورگیج 7ہزار 125 ووٹ لے کر بلوچستان اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے جبکہ ان کے مدمقابل نیشنل پارٹی کے عطا محمد بنگلزئی نے 6 ہزار 385 ووٹ حاصل کئے تھے۔

بعدازاں نیشنل پارٹی کے عطا محمد بنگلزئی نے بلوچستان ہائی کورٹ میں آئینی درخواست دائر کرتے ہوئے عبید اللہ گورگیج کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔