راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع میرعلی میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پرانٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 2خوارج جہنم واصل ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا، دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ علاقے میں معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی سرگرم رہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے کسی اور خارجی کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن کیا گیا، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔