اسلام آباد(اُمت نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب ڈینگی بخار میں مبتلا ہوگئے۔
عدالتی ذرائع کے مطابق جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کا گزشتہ روز ڈینگی ٹیسٹ مثبت آیا۔
ڈاکٹرز نے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو بیڈ ریسٹ کا مشورہ دیا ہے۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب ڈینگی بخار کی وجہ سے آج اور کل چھٹی پر ہیں۔