ملتان ٹیسٹ،گرین کیپس کی پہلی اننگز کی 556 رنز کی برتری ختم

ملتان(اُمت نیوز)ملتان ٹیسٹ کے چوتھے روز انگلینڈ کی پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور مہمان ٹیم نے گرین کیپس کی پہلی اننگز کی 556 رنز کی برتری ختم کر دی ہے۔

ملتان کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں انگلینڈ نے چوتھے روز اپنی اننگز کا آغاز کیا تو جو روٹ 176 اور ہیری بروک 141 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے،دونوں کھلاڑی اس وقت وکٹ پر موجود ہیں اور انگلینڈ نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 628 رنز بنا لیے ہیں اور بلیو کیپس کی پاکستان پر سبقت 72 رنز ہو گئی ہے جبکہ اس کی 7 وکٹیں ابھی باقی ہیں۔

جو روٹ 247 اور ہیری بروک 200 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، بابر اعظم نے نسیم شاہ کی گیند پر جو روٹ کا آسان کیچ بھی ڈراپ کیا، اس وقت جو روٹ 186 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے۔ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں شان مسعود، عبد اللہ شفیق اور سلمان علی آغا کی سنچریوں کی بدولت 556 رنز اسکور کیے تھے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔