گلشن معمار میں گردآلود ہوائیں چلیں، فائل فوٹو
گلشن معمار میں گردآلود ہوائیں چلیں، فائل فوٹو

کراچی کے مختلف علاقوں میں آندھی کیساتھ بارش

کراچی: شہر قائد کے بیشتر علاقوں میں آندھی کے ساتھ بارش ہوئی جس سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مضافاتی علاقوں سپرہائی وے، اسٹیل ٹاؤن، گلشن حدید، گڈاپ ٹاؤن اور ملیر میں بارش ہوئی جبکہ گلشن معمار,ایئر پورٹ اور اطراف میں 40 سے 50 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گرد آلود ہوائیں بھی چلیں۔

 سے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ گرمی کے سبب بادلوں کی تشکیل ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ آدھے گھنٹے تک کراچی کے دیگر علاقوں پر بھی بادل اثر انداز ہو سکتے ہیں

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ بادل شہر کے شمال اور شمال مشرق کے علاقوں پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔

 گلستانِ جوہر کے کچھ علاقوں میں ژالہ باری 

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت کے باعث گلستان جوہر کے اطراف گرج چمک کے مضبوط بادل بنے، بادلوں کے باعث گلستان جوہر کے کچھ علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی۔

محکمہ موسمیات نے آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ جمعے اور ہفتے کو 40 ڈگری ریکارڈ ہونے کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔

کراچی کا موسم اگلے 4 تا 5 روز کے دوران گرم، شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی شدید گرمی کے بعد شہرکے مضافاتی علاقوں ملیر، موٹروے ایم 9 اور اطراف میں بارش ہوئی جس سے گرمی کی شدت میں کمی آئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔