جرگے کے پرامن حل کے لیے راستے نکالنےمیں کامیاب ہوں گے، فائل فوٹو
جرگے کے پرامن حل کے لیے راستے نکالنےمیں کامیاب ہوں گے، فائل فوٹو

وزیراعلیٰ کے پی کو قومی جرگے سے بات چیت کا اختیار مل گیا

پشاور میں آل پارٹیز جرگہ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو قومی جرگہ سے بات چیت کا اختیار دے دیا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کی میزبانی میں وزیر اعلیٰ ہاوس میں جرگہ کا انعقاد ہوا، جرگہ میں تمام سیاسی پارٹیوں کے سربراہان اور نمائندہ گان نے شرکت کی۔

وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقدہ آل پارٹیز جرگے میں گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی، وزیرداخلہ محسن نقوی، ایمل ولی، امیرمقام، صوبائی وزرا سمیت جماعت اسلامی کے صوبائی امیرو دیگرجماعتوں کے رہنما بھی شریک ہوئے۔

صوبائی اسمبلی بشمول تمام سیاسی پارٹیوں نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا کو جرگہ کا اختیار دے دیا۔ جرگہ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو افہام وتفہیم سے معاملے کو حل کرنے کے لئے جرگہ کرنے کی ذمے داری دی۔ وزیراعلیٰ نے جرگے کی طرف سے دئیے گئے اختیار کو بشکریہ قبول کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کی۔

انہوں نے کہا کہ معاملے کے حل کے لئے مشاورت اور لائحہ عمل کا عمل جلد مکمل کیا جائیگا۔ وزیراعلیٰ نے اپنی نگرانی میں اِس جرگہ کا میزبان بن کر جرگہ کے انعقاد کا اعلان کردیا۔

آل پارٹیز جرگہ میں پی ٹی ایم کو کالعدم کیے جانے کے بعد صوبے کی صورتحال پرغورکیا گیا۔ واضح رہے کہ وزیراعلی کی سربراہی میں جرگے کی تشکیل کا فیصلہ کیا گیا جبکہ جرگے میں تمام سیاسی جماعتوں نمائندگی ہوگی اور وزیر اعلی کی قیادت میں وفد قومی جرگہ سے بات کرے گا۔

اس سے قبل جرگے سے خطاب کے دوران علی امین نے کہا کہ میں شرکت پرتمام پارلیمنٹیرینزاورسیاسی قائدین کامشکور ہوں، سب سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر امن کے لیے یہاں جمع ہوئے ہیں، عام عوام ہو یا فورسز سب کی جان ومال کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ جرگے کے پرامن حل کے لیے راستے نکالنےمیں کامیاب ہوں گے، کسی بھی مسئلےکا حل تصادم یا تشدد نہیں بلکہ مذاکرات ہی سے ممکن ہے، اس مقصد کےلیے ہم نے پشتون روایات کےمطابق آج یہ جرگہ منعقد کیا۔

گورنر کے پی فیصل کریم نے جرگے کے انعقاد پرصوبائی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور انہوں نے کہا کہ وزیرداخلہ کی آمد پران کاخصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں، ہمارے سیاسی اختلافات موجود ہیں، صوبہ کا امن عوام کی خوشحالی ہماری ترجیحات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام اور صوبہ کا مفاد ہماری ترجیحات ہیں، مذاکرات ہی تمام مسائل کا حل ہیں، عالمی برادری مزاکرات سےمسئلہ کےحل پرمتفق ہوئی، کل خیبر میں افسوسناک واقعہ ہوا، ہم نےسب کومذاکرات پرآمادہ کرنااورمسئلہ کاحل نکالناہے۔