جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو ڈاکٹر آف فلاسفی کی ڈگری تفویض کرنے کا اعلان کیا، فائل فوٹو
جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو ڈاکٹر آف فلاسفی کی ڈگری تفویض کرنے کا اعلان کیا، فائل فوٹو

ذاکر نائیک کو جامعہ کراچی نے اعزازی ڈگری تفویض کردی

کراچی: معروف اسکالرڈاکٹر ذاکرعبدالکریم نائیک کوکراچی یونیورسٹی کی جانب سے پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری تفویض کردی گئی۔

گورنر ہائوس کراچی میں جامعہ کراچی کے اسپیشل کانووکیشن کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں گورنر سندھ اور یونیورسٹی چانسلرکامران ٹیسوری نے ڈاکٹر ذاکرعبدالکریم نائیک کو ڈاکٹر آف فلاسفی کی ڈگری دی۔

اسپیشل کانووکیشن کی تقریب میں جامعہ کراچی کے اساتذہ، اراکینِ سینڈیکیٹ اور مختلف ممالک کے قونصل جنرلوں سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

اسپیشل کانووکیشن کی تقریب کے دوران جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو ڈاکٹر آف فلاسفی کی ڈگری تفویض کرنے کا اعلان کیا اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ڈاکٹر عبدالکریم ذاکر نائیک کو ڈگری دی۔

اس موقع پر گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک ریاست کے مہمان ہیں، ان کو دیا جانے والا یہ اعزاز ہم سب کیلئے باعث فخر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔