فائل فوٹو
فائل فوٹو

لیجنڈری اداکارعابد کشمیری انتقال کرگئے

لاہور: سینئر لیجنڈری اداکار عابد کشمیری 74 سال کی عمر میں مختصر بیماری کے بعد انتقال کرگئے۔

عابد کشمیری کی بیٹی کے مطابق وہ کچھ عرصہ سے بیمار تھے۔ عابد کشمیری نے پسماندگان میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں۔

عابد کشمیری 4 مئی 1950 کو لاہور میں پیدا ہوئے، انہوں نے سیکڑوں ٹی وی ڈراموں، سٹیج اور فلموں میں کام کیا، اپنی بے ساختہ مزاحیہ اداکاری کے باعث وہ شائقین کے دلوں پر راج کرتے تھے۔1988 میں انہیں فلم ’’بازار حسن‘‘ پر بہترین مزاحیہ اداکار کے لیے نگار ایوارڈ دیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نامور اداکار عابد کاشمیری کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔