سائیکلون وارننگ سینٹر کراچی سسٹم کی نگرانی کر رہا ہے، فائل فوٹو
سائیکلون وارننگ سینٹر کراچی سسٹم کی نگرانی کر رہا ہے، فائل فوٹو

بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دبائو ڈپریشن میں تبدیل ہونے کا امکان

کراچی: بحیرہ عرب کے اوپر جنوب مشرق کی سمت میں ہوا کا کم دباؤ بن گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب میں کراچی کے جنوب مشرق میں تقریباً 1000 کلومیٹر کے فاصلے پر کم دباؤ کا علاقہ تشکیل پا گیا ہے۔ سازگار ماحولیاتی حالات کی وجہ سے نظام کے اگلے دو، تین روز میں ڈپریشن میں تبدیل ہونے کا امکان ہے۔ ابتدائی طور پر سسٹم شمال مغرب کی جانب بڑھے گا۔

فی الحال پاکستان کا کوئی بھی ساحلی علاقہ اس موسمی نظام سے متاثر ہونے کا امکان نہیں ہے۔ سائیکلون وارننگ سینٹر کراچی سسٹم کی نگرانی کر رہا ہے۔