فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان سے بہن کی ملاقات کروانے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے بہن نورین نیازی کی ملاقات کروانے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس  عامر فاروق نے بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی کی بھائی سے جیل میں ملاقات کی درخواست پر سماعت کی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے آفس اعتراضات کے ساتھ سماعت کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایاکہ ایجنسیوں کی جانب سےسیریس سیکیورٹی تھریٹس کی رپورٹ دی گئی ہے، حکومت کی طرف سے اڈیالہ جیل حکام کوملاقاتوں پر پابندی کا کہا گیا ہے، سخت سیکیورٹی تھریٹس کی وجہ سے چھٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہوا۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ اوراسلام آباد ہائیکورٹ بھی کانفرنس کے دوران بند ہوں گی۔

 وکیل سلمان اکرم راجہ کا کہناتھاکہ ہماری استدعا ہے بہن اورایک ڈاکٹر کی ملاقات کرادی جائے، افواہیں ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں کچھ ہو گیا ہے،  بانی پی ٹی آئی عام آدمی نہیں،ایک بڑی سیاسی جماعت کے لیڈر ہیں لہٰذا انسانی بنیادوں پرصرف بہن اورایک ڈاکٹرکوملاقات کی اجازت دی جائے۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی سے بہن نورین نیازی کی جیل میں ملاقات کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کیا تھا۔