اسلام آباد(اُمت نیوز)پنجاب کے مزید 5 اضلاع میں فوری طور پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی، جس کے تحت ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، احتجاج اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی ہوگی۔
محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ دفعہ 144 ڈیرہ غازی خان، لیہ مظفرگڑھ، راجن پور اور کوٹ ادو میں 3 دن کے لیے نافذ کی گئی ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق ہفتہ 12 اکتوبر سے سوموار 14 اکتوبر تک ہوگا، مزید بتایا گیا کہ دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ متعلقہ ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر کیا گیا ہے۔
نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی اجتماع دہشت گردوں کے لیے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے، امن وامان کےقیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے احکامات جاری کیےگئے ہیں۔