راولپنڈی کچہری میں2گروپوں میں تصادم،لاتوں گھونسوں کا آزادانہ استعمال

راولپنڈی(اُمت نیوز) ضلع کچہری میں دو گروپوں میں جھگڑا ہوگیا لیکن پولیس تماشائی بنی رہی۔

دونوں گروپوں میں لاتوں گھونسوں کا آزادانہ تبادلہ ہوا جب کہ جوڈیشل کمپلیکس کی سیکیورٹی پر سوالیہ نشان لگ گیا۔

دونوں گروہوں کے درمیان زمین کی ملکیت کا تنازع ہے اور ایک دوسرے کے خلاف قتل اور اقدام قتل سمیت متعدد دفعات کے تحت مقدمات درج کرا رکھے ہیں۔

لڑائی کے دوران مخالف گروپ کے لوگوں نے ایک شخص کو مکمل برہنہ کر کے اس کی شلوار قمیض اور جوتے کورٹ گیلری میں لٹکا دیے۔ تصادم کے بعد دونوں گروپ پولیس سیکیورٹی توڑ کر نکل گئے جبکہ سیکیورٹی اہلکار تماشا دیکھتے رہ گئے۔

نعیم اور تاجر نامی گروپس سے تعلق رکھنے والے افراد کے درمیان ہر پیشی پر لڑائی جھگڑا ہوتا ہے۔