غزہ کی پٹی کے شمال میں جبالیہ پراسرائیلی حملے،30 افراد شہید

 

فلسطینی شہری دفاع کے ادارے کے مطابق غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع جبالیہ کے علاقے میں اسرائیلی حملوں میں 30 افراد شہید ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اس سلسلے میں غزہ میں ادارے کے ترجمان محمود بصل کے مطابق جبالیہ شہر میں اسرائیلی بم باری سے 12 افراد شہید ہوئے جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔

اس سے قبل غزہ کے شمال میں شہری دفاع کے سربراہ احمد کحلوت نے بتایا تھا کہ جبالیا شہر پناہ گزین کیمپ پر کئی حملوں میں 18 افراد شہید ہو گئے۔

مزید یہ کہ اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں پناہ گزین کیمپ میں "آٹھ سکولوں” کو خاص طور پر نقصان پہنچا جہاں نقل مکانی کرنے والے افراد نے پناہ لے رکھی ہے، حملے کے بعد 14 افراد لاپتا ہیں، لگتا ہے کہ وہ ملبے کے نیچے پھنسے ہوئے ہیں۔

شہری دفاع کے ذرائع کے مطابق جمعے کو دن بھر ہونے والے حملوں میں کم از کم 110 افراد زخمی ہو گئے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔