اسلام آباد(اُمت نیوز)پی آئی اے کی العین سے اسلام آباد کی پرواز میں فنی خرابی پیدا ہو گئی جس کے باعث ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 144 العین سے اسلام آباد جا رہی تھی
کوئٹہ کے قریب ایئربس اے 320 طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوئی،
سسٹم میں خرابی کی وجہ سے طیارہ اچانک بلندی کھونے لگا جس پر پائلٹ نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو قریبی ائر پورٹ پر اتار لیا۔