ٹورنٹو: کینیڈا میں علی الصبح ایک یہودی اسکول پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی تاہم اسکول بند ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں یہودی اسکول پر اُس دن فائرنگ کی گئی جب وہ اپنا مذہبی تہوار یوم کپور منا رہے تھے۔
یہودی اسکول پر فائرنگ کرنے والے بآسانی فرار ہوگئے اور تاحال پولیس حملہ آوروں کا سراغ لگانے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت کے بعد سے اس یہودی اسکول پر فائرنگ کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔