فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایس سی او کانفرنس میں عالمی رہنماؤں کی آمد خوش آئند ہے، وزیر اطلاعات

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ایس سی او علاقائی تعاون سے متعلق اہم فورم ہے اور یہ سمٹ پاکستان کیلیے گیم چینجر ثابت ہوگی۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان اہم ایونٹ کی میزبانی کرنے جا رہا ہے، ایس سی او کانفرنس میں علاقائی چیلنجز پربات ہوگی جس میں عوامی روابط کے فروغ میں مدد ملے گی۔

عطاء تارڑ نے کہا کہ ایس سی او کانفرنس میں عالمی رہنماؤں کی آمد خوش آئند ہے اور پاکستان دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ پاکستان عالمی سطح پر ابھر رہا ہے اور دنیا نے جان لیا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی وزیر سرمایہ کار کی سربراہی میں وفد نے دورہ کیا، سعودی عرب پاکستان میں2.2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ حال ہی میں ملائیشیا کے وزیراعظم نے پاکستان کا دورہ کیا اور انہوں نے برآمدات بڑھانے کا یقین دلایا، چینی وزیراعظم 11سال بعد پاکستان آ رہے ہیں جن کا دورہ پاکستان گیم چینجر ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آئی ٹی ایکسپورٹس 3.2 ارب ڈالر تک جا پہنچیں، شرح سود میں کمی کوئی جس سے معاشی استحکام آ رہا ہے۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق آزادانہ پالیسی پر عمل پیرا ہیں، مہنگائی کم ہوکر 6.9 فیصد پرآگئی اور تجارتی خسارے میں بھی کمی آ رہی ہے جبکہ برآمدات میں 14 فیصد اضافہ ہوا۔