اسلام آباد: شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او) اجلاس میں شرکت کے لئے غیرملکی وفود کی آمد کاسلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق ایس سی او سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لیے غیر ملکی وفود کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور اس سلسلے میں بھارت کا 4 رکنی سرکاری وفد پاکستان پہنچ گیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ روس کا 76رکنی جبکہ جبکہ چین کا 15رکنی وفد بھی شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچا ہے۔
ذرائع کے مطابق کرغستان کا 4 رکنی اور ایران کا 2رکنی وفد بھی اسلام آباد پہنچ گیا ہے جبکہ شنگھائی تعاون تنظیم کے7 نمائندے بھی پاکستان پہنچ چکے ہیں۔
شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس 15 سے 16 اکتوبر کے درمیان اسلام آباد میں ہوگا جس میں مختلف ممالک کے 200 وفود شرکت کریں گے۔