اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ چین توانائی کے شعبے میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہا ہے اور چینی آئی پی پیز پاکستان میں بڑے سرمایہ کار ہیں، چین کی پاکستان میں سرمایہ کاری قابل تحسین ہے۔
اسلام آباد میں چائنہ چیمبر آف کامرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ چین کی ترقی دنیا کے لیے مثال ہے اور ہم سی پیک فیز ٹو کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کی معیشت مثبت سمت کی جانب سے گامزن ہے اور جلد معاشی استحکام آئے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے چند ماہ میں پاکستان کی کرنسی میں استحکام آیا ہے، پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم سی پیک کے دوسرے مرحلے کا آغاز کرنے جا رہے ہیں، پاکستان اور چین کی اسٹریٹیجک شراکت داری قابل تحسین ہے۔