کیلی فورنیا: سابق امریکی صدر اور ری پبلکن کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی سے اسلحہ بردار شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔
مسلح شخص سے ایک شاٹ گن، ایک بھاری بھرکم ہینڈگن اور گولیاں سے بھرے میگزین کے علاوہ جعلی پاسپورٹس اور جعلی لائسنس بھی برآمد ہوئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 49 سالہ مشتبہ شخص کی شناخت ویم ملر کے نام سے ہوئی ہے جو کالے رنگ کی گاڑی میں آیا اور اسے چیک پوائنٹ پر ہی پکڑا گیا جہاں اس سے دو قسم کا اسلحہ اور بھرے ہوئے میگزین ملے۔
پولیس کے مطابق مشتبہ شخص کو کسی بھی تخریبی کارروائی سے قبل ہی حراست میں لے لیا گیا ہے اور اس کا اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔
پولیس نے مقدمہ درج کرلیا، ملزم نے تفتیش کے دوران دعویٰ کیا کہ انتہائی دائیں بازو کے گروپ کا رکن ہے جسے خودمختار شہری کہتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق مقامی سیکیورٹی حکام نے اس شخص کو ذہنی مریض قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کارروائی میں ٹرمپ کی سکیورٹی اور ان کی ریلی کے شرکا پر کوئی فرق نہیں پڑا ہے۔
واضح رہے کہ امریکا میں 5 نومبر کو صدارتی انتخابات ہونا ہیں اور اس سلسلے میں مہم کے دوران ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ ہوا جس میں وہ زخمی ہوئے تھے۔