غزہ کے اسکول پرحملہ، خواتین اور بچوں سمیت 22 پناہ گزین شہید
اسرائیلی جنگی طیاروں نے دیرالبلاح کے علاقے میں الاقصیٰ شہدا اسپتال کے احاطے میں قائم فلسطینی پناہ گزینوں کے خیموں پر بم برسا دیے
بیت حنون اور بیت لاحیہ سے جبری بےدخل کیے گئے فلسطینی عارضی پناہ گزین کیمپ میں رہائش پذیر تھے،فائل فوٹو
غزہ کے اسکول میں قائم پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل کی شیلنگ سے 22 پناہ گزین شہید ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی ٹینکوں نے مشرقی غزہ کے علاقے نصیرات میں اسکول پر شیلنگ کی جس کے نتیجے میں 80 سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے۔ اسکول میں فلسطینی پناہ گزین مقیم تھے۔ حملے میں خواتین اور بچوں سمیت 22 افراد شہید ہوئے۔
اسرائیلی جنگی طیاروں نے دیرالبلاح کے علاقے میں الاقصیٰ شہدا اسپتال کے احاطے میں قائم فلسطینی پناہ گزینوں کے خیموں پر بم برسا دیے۔ حملے میں 4 افراد شہید اور 70 زخمی ہوگئے۔
7 اکتوبر 2023 سے غزہ اور دیگر مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں جاری اسرائیلی بمباری اور زمینی کارروائیوں میں اب تک 43 ہزار سے زائد افراد شہید اور ایک لاکھ سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔