فائل فوٹو
فائل فوٹو

بیرسٹر گوہر کی عمران خان سے ملاقات کی یقین دہانی نہیں کرائی، وزارت داخلہ کی تردید

اسلام آباد: وزارت داخلہ نے ان خبروں کی تردید کردی ہے کہ جس میں کہا گیا کہ وزیرداخلہ نے بیرسٹرگوہرکو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی یقین دہانی کروادی ہے۔

میڈیا میں خبریں زیر گردش تھیں کہ وزیرداخلہ نے بیرسٹرگوہرکو آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی یقین دہانی کروادی ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

رپورٹس کے مطابق ٹیلیفونک گفتگو کے دوران وزیر داخلہ نے صرف بیرسٹرگوہرکو انفرادی طور پر ملاقات کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق بیرسٹرگوہر کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج کی ملاقات کی درخواست کی گئی ہے۔

بعدازاں وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا کہ گوہرعلی خان نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کوخط تحریرکیا تھا جس میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست کی گئی۔

ترجمان کے مطابق گزشتہ روز وفاقی وزیرداخلہ سے گوہر علی کی ٹیلی فون پربات ہوئی جس میں وفاقی وزیرداخلہ نے درخواست کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن ملاقات کی اجازت کی یقین دہانی نہیں کرائی گئی۔

ترجمان کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے باعث جیل میں تمام قیدیوں سےملاقاتوں پرپابندی ہے،کسی ایک قیدی کو ملاقات کی اجازت دینا دیگر قیدیوں کے ساتھ دہرے معیار اور سلوک کے زمرے میں آئے گی۔

گزشتہ روز تحریک انصاف نے پندرہ اکتوبر کو احتجاج کی کال واپس لینے پر مشروط آمادگی ظاہر کی تھی۔ ترجمان پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرا دیں، احتجاج کی کال واپس لے لیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔