ملاقات میں میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، فوٹو سوشل میڈیا
ملاقات میں میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، فوٹو سوشل میڈیا

بھارتی صحافی برکھا دت کی نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات

لاہور: بھارتی صحافی برکھا دت نے نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات کی ہے۔

برکھا دت نے لاہور میں سابق ویراعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات کی ہےجس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،برکھا دت نے ملاقات کے دوران نواز شریف کی وزارت عظمیٰ کے دور کی یاد تازہ کی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کی تیاریاں جاری ہیں اور اس سلسلے میں دیگر ممالک کے وفود کے پاکستان پہنچنے کے بعد چینی وزیراعظم بھی آج اسلام آباد پہنچ گئے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کی کوریج کی غرض سے کئی ممالک کے میڈیا کے نمائندے پاکستان آئیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔