اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور چینی ہم منصب لی کیانگ کی موجودگی میں پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبہ میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کردیے گئے جبکہ گوادر ایئرپورٹ کا ورچوئل افتتاح کردیا گیا۔
پاکستان اور چین کے درمیان مختلف معاہدوں پر دستخط کی تقریب ہوئی جس میں وزیر اعظم پاکستان شہبازشریف اور چینی وزیراعظم لی چیانگ بھی شریک ہوئے۔
دونوں ممالک میں اسمارٹ کلاس رومز، سی پیک ورکنگ گروپ، انسانی وسائل کی ترقی، آبی وسائل کے شعبوں میں تعاون، اطلاعات، مواصلات کے شعبوں میں تعاون، غذائی تحفظ، مشترکہ لیبارٹریوں کے قیام کے لیے مفاہمتی یادداشت پر مبنی دستاویزات کا تبادلہ ہوا۔
دونوں ملکوں کے وزرائےاعظم نے نیو گوادرانٹرنیشنل ایئرپورٹ کا ورچوئل افتتاح کیا۔ اس موقع پر چین کے وزیراعظم لی چیانگ نے کہا کہ گوادرانٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تکمیل اہم سنگ میل ہے۔ پاکستان کی ترقی کے لیے چین اپنا کرداراداکرتا رہے گا۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان کی ترقی کے لیے چین اپنا کردارادا کرتا رہےگا، گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ دونوں ملکوں کی مضبوط دوستی کا بھی عکاس ہے۔
لی چیانگ نے کہا کہ دونوں ملکوں کی تذوایراتی شراکت داری مضبوط ہورہی ہے، مشترکہ مستقبل، ترقیاتی اہداف کے لیے ہمارا عزم متزلزل ہے۔
اس موقع پر شہباز شریف نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ پاک اور چین نے متعدد شعبوں میں یاد داشتوں کا تبادلہ کیا، پاکستان کی ترقی کےلیےچین کے پختہ عزم کے متعرف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ معاہدے دونوں ملکوں کے درمیان نئے باب کا اضافہ ہے، گوادرایئرپورٹ دونوں ملکوں کی مضبوط دوستی کا مظہرہے، معاشی ترقی ایجنڈے کو آگے بڑھانےمیں چین نے اہم کرداراداکیا۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی چینی وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقات
چین کے وزیراعظم لی چیانگ کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات ہوئی۔آرمی چیف نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا جب کہ چینی وزیراعظم نے گرمجوشی سے آرمی چیف سے مصافحہ بھی کیا۔
چین کے وزیراعظم لی چیانگ شنگھائی تعاون کونسل (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے 4 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، یہ کسی بھی چینی وزیراعظم کا 11 سال بعد پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔