لاہور(اُمت نیوز)نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ حکومت کے پاس دو تہائی اکثریت نہیں ہے، وہ بلیک میل ہو رہی ہے، اسے چاہیے کہ متنازع ترمیمی بل واپس لے۔
لاہور سے جاری کیے گئے بیان میں نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے یہ مطالبہ کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف عالمی محاذ پر سرگرمی کی طرح سیاسی بحران کا بھی خاتمہ کریں۔
لیاقت بلوچ نے مزید کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اور قومی قیادت قومی بحران کا بلا تاخیر حل تلاش کرے۔
نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان نے یہ بھی کہا ہے کہ نئے چیف جسٹس کا تقرر کر دیا جائے۔