شنگھائی اجلاس،رکن ممالک میں تعینات بیشتر پاکستانی سفرا اسلام آباد طلب

اسلام آباد(اُمت نیوز)شنگھائی تعان تنظیم سربراہی اجلاس میں رکن ممالک میں تعینات بیشترپاکستانی سفرا کو اسلام آباد طلب کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق چین میں پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی اسلام آباد میں موجود ہیں جبکہ بھارت میں ہیڈآف مشن سعدوڑائچ بھی شہر اقتدار پہنچ چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی سفیروں کو معاونت کےلیے بلایا گیا، روس میں سفیرمحمد خالد جمالی پاکستان پہنچ چکے ہیں جبکہ تاجکستان سے پاکستانی سعید سروراسلام آباد میں موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق قازقستان سے سفیرپاکستان نعمان بشیر بھٹی اسلام آباد میں ہیں۔