فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

اطالوی بحریہ کے ایئر کرافٹ کیریئر کا پاکستان کا دورہ

راولپنڈی: اطالوی بحریہ کے ایئر کرافٹ کیریئر کاوور (CAVOUR) اور فریگیٹ الپینو (ALPINO) نے پاکستان کا دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کاوور (CAVOUR) کراچی بندرگاہ میں آنے والا اٹلی کا پہلا ایئر کرافٹ کیریئر ہے، کراچی آمد پر پاک بحریہ کے اعلیٰ حکام اور اطالوی سفیر نے جہازوں کا استقبال کیا۔اطالوی جہاز کے ہمراہ اٹالین نیوی کے اعلیٰ حکام اور دفاعی صنعت کے وفد نے بھی کراچی کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل فیصل عباسی نے اطالوی ایئر کرافٹ کیریئر کا دورہ کیا، اطالوی سفیر اور بحریہ کے اعلیٰ حکام نے کمانڈر پاکستان فلیٹ سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور مستقبل میں بحری شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔