تل ابيب: اسرائیل میں مسلح شخص کی فائرنگ میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور 4 شہری شدید زخمی ہوگئے جبکہ ایک شہری کی جوابی فائرنگ میں حملہ آور بھی ہلاک ہوگیا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اشدود کے قریب مرکزی ہائی وے پر مسلح پیدل شخص نے پیٹرولنگ پر مامور پولیس گاڑی پر گولیاں برسادیں۔
نامعلوم حملہ آور نے آس پاس سے گزرنے والی دیگر گاڑیوں کو بھی نشانہ بنایا۔ اس دوران ایک کارسوار نے حملہ آور پر جوابی فائرنگ کرکے اسے ہلاک کردیا۔
دوران علاج پولیس اہلکار زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا جب کہ دیگر 3 کی حالت بھی نازک بتائی جا رہی ہے۔
حملہ آور کی لاش کو شناخت کے لیے فرانزک لیب بھیج دیا گیا جو حلیے سے عرب شہری لگتا ہے۔