فائل فوٹو
فائل فوٹو

کھلاڑی کو تھپڑ مارنے پر بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے ہیڈکوچ کو برطرف کردیا

ڈھاکا: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے ٹیم کے ہیڈ کوچ چندیکا ہتھوروسنگھے کو نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر معطل کردیا۔

بی سی بی نے ہیڈ کوچ چندیکا ہتھوروسنگھے کو نظم و ضبط کی بنیاد پر 48 گھنٹوں کے لیے معطل کردیا اور اس کے بعد فوری طورپربرطرف کردیا گیا۔

بی سی بی کی جانب سے ہتھوروسنگھے کو مذکورہ وقت کے بعد شوکاز نوٹس بھی جاری کردیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ فل سمنز ان کی جگہ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے اور چمپیئنز ٹرافی 2025 تک بطورعبوری کوچ خدمات انجام دیں گے۔

رپورٹ کے مطابق  بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے ورلڈکپ 2023 کے دوران لگنے والے الزام کی تحقیقات کی تھیں۔ ایک کھلاڑی نے الزام لگایا تھا کہ ہتھورا سنگھے نے انہیں تھپڑ مارا تھا۔