اسلام آباد: 26ویں آئینی ترمیم کی قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظوری کیلیے دونو ں ایوانوں کے اجلاس 17 اکتوبر کو طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
اجلاس طلب کرنے کے لیے وزارت پارلیمانی امور کی جانب سے سمری وزیر اعظم کو ارسال کر دی گئی ، صدر کی منظوری کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس 17 اکتوبرشام چار بجے جبکہ سینیٹ کا اجلاس3 بجے بلایا جائے گا ۔
دوسری جانب 26ویں آئینی ترمیم کی سیاسی جماعتوں کے درمیان مشاورتی عمل کا فائنل راونڈ شروع ہوگیا ہے اور پارلیمانی خصوصی کمیٹی کا اہم اجلاس کل شام چار بجے طلب کر لیا گیا ہے۔
چیئرمین کمیٹی سید خورشید شاہ پارلیمانی خصوصی کمیٹی کی صدارت کریں گے جبکہ 26ویں آئینی ترامیم سے متعلق مسودے کی تیاری اور سیاسی جماعتوں کے آئینی مسودوں پر مشارت کی جائے گی۔
دریں اثنا پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے بیرون ملک موجود اراکین اسمبلی اور سینیٹ کو اجلاسوں میں شرکت کو یقینی بنانے کیلیے پاکستان پہنچنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔