فائل فوٹو
فائل فوٹو

نائجیریا میں آئل ٹینکر دھماکے میں 94 افراد ہلاک

ابوجا: نائجیریا میں آئل ٹینکر دھماکے سے پھٹ گیا،94 افراد ہلاک، 40 سےزائد زخمی ہوگئے۔

حکام کےمطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک فیول ٹینکر سڑک پر الٹ گیا تھا جیسے ہی لوگ ایندھن نکالنے کے لیے جمع ہوئے، ٹینکر میں غیر متوقع طور پر آگ لگ گئی۔

جس کے نتیجے میں تباہ کن دھماکہ ہواجس سے تقریبا 94 افراد ہلاک اور 40 سےزائد زخمی ہوگئے۔ واضح رہے اسی طرح کا واقعہ پاکستان کے شہر بہاولپور میں بھی پیش آیا تھا۔

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع بہاولپور میں تیل سے بھرا ٹینکر الٹنے کے بعد آگ لگنے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 139 ہو گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔