ہمارےلیے آپ نے مزید کوئی راستہ نہیں چھوڑا، فائل فوٹو
ہمارےلیے آپ نے مزید کوئی راستہ نہیں چھوڑا، فائل فوٹو

میرے پاس ایک ہی آپشن بچاہے دونوں سینیٹرزبھی مستعفی ہوجائیں،اختر مینگل

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ بلوچستان سے حکومت اور طاقتوروں نے جو سلوک کیا اس پر اسمبلی سے مستعفی ہوا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں اختر مینگل نے کہاکہ خفیہ ادارے میری جماعت کے 2 سینیٹرز اور ان کی فیملی کو ہراساں کررہے ہیں، میرے پاس ایک ہی آپشن بچا ہے کہ دونوں سینیٹرز مستعفی ہوجائیں،ان کا مزید کہناتھا کہ ہمارےلیے آپ نے مزید کوئی راستہ نہیں چھوڑا۔