ساجد خان نے 4 اور نعمان علی نے 2 وکٹیں حاصل کیں، فائل فوٹو
 ساجد خان نے 4 اور نعمان علی نے 2 وکٹیں حاصل کیں، فائل فوٹو

دوسرا ٹیسٹ؛ انگلینڈ کے پہلی اننگز میں 6 وکٹوں پر 239 رنز

ملتان:انگلیںڈ نے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روزکھیل کے اختتام پر 6 وکٹوں کے نقصان پر239 رنزبنالیے جبکہ میزبان ٹیم کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 127 درکار ہیں۔

ملتان میں کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں انگلش ٹیم کے اوپنرز نے پاکستانی کیخلاف جارحانہ آغاز کیا تاہم 73 کے مجموعی اسکور پر زیک کرولی 27 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے جبکہ اولی پوپ 29 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ جو روٹ 34، بین ڈکٹ144 اور ہیری بروک صفر پر آؤٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے 4 اور نعمان علی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

قبل ازیں پاکستان کی پوری ٹیم انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں 366رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی جس میں ڈیبو کرنے والے کامران غلام کا اہم کردار رہاجنہوں نے پہلی سینچری اسکور کی ۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس پر عبداللہ شفیق اور صائم ایوب نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن اوپننگ پر آنے والے عبداللہ شفیق صرف 7 رنز بنا کر پولین لوٹ گئے ۔ ان کے ساتھ آنے والے صائم ایوب نے بہتر کارکردگی دکھائی اور 77 رنز کی اننگ کھیل کر سٹوکس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے ۔

کپتان شان مسعود دوسرے میچ میں کاکردگی نہیں دکھا سکے اور صرف 3 رنز بنا کر ہی پولین لوٹ گئے تاہم ڈبیو کرنے والے کامران غلام نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے سینچری بنائی اور 118 رنز بنا کر شعیب بشیر کی گیند پر آؤٹ ہو گئے ۔

پاکستان کے سعود شکیل 4 ، محمد رضوان 41 ، سلمان آغا 31 ، عامر جمال 37 اور ساجد خان 2 اسکور بنانے میں کامیاب ہوئے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔