فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

دوسرا ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل،انگلینڈ کے36رنز پر2 کھلاڑی ٓآئوٹ

ملتان:دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کیخلاف پاکستان کی پوری ٹیم 221 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی جب کہ مہمان ٹیم کے 297 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 36 رنز کے مجموعی اسکور پر 2 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے، انگلینڈ کو میچ  اور سیریزجیتنے کیلیے مزید 261رنز درکار ہیں۔

پاکستان کی جانب سے ساجد خان اور نعمان علی نے کی شاندار باؤلنگ کے باعث انگلینڈ کی دوسری اننگ کے آغاز میں لڑکھڑا گئی اور اس کے دو کھلاڑی اوپر تلے وکٹیں گنوا بیٹھے۔

بین ڈکٹ کوئی رن بغیر ساجد خان کا شکار بنے جبکہ جیک کرولی کو نعمان علی نے 3رنز پر پولین بھیج دیا اس وقت اولی پوپ 21اور جوئے روٹ12رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں، کل کھیل کا چوتھا روز ہے۔

قبل ازیں دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ خلاف پاکستان کی ٹیم دوسری اننگز مین 221 رنز بنا کرآؤٹ ہوگئی، قومی ٹیم نے میزبان ٹیم کو 297 رنز کا ہدف دیا ہے۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ نے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر 6 وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز سے اننگز کا آغاز کیا تو محض 52 رنز کے اضافے کے بعد انگلش ٹیم 291 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔

بریڈن کارس 4، میتھیو پوٹس 6، جیمی اسمتھ  21، شعیب بشیر 9 رنزکے مہمان ثابت ہوئے۔ جیک لیچ 25 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے 7 اور نعمان علی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو عبداللہ شفیق ایک مرتبہ پھر ناکام رہے اور 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، کپتان شان مسعود بھی محض 11، صائم ایوب 22 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، پہلی اننگز میں سینچری اسکور کرنے والے کامران غلام 26 جبکہ محمد رضوان 23، سعود شکیل 31، عامر جمال اور نعمان علی ایک ایک رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ آغا سلمان 63 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے اور ساجد خان 22 رنز بنا کرآؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کی جانب سے شعیب بشیر نے 4، جیک لیچ نے 3، بریڈن کارس نے 2 اور میتھیو پوٹس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔