بنگلورو: نیوزی لینڈ نے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں بھارتی ٹیم کو ہوم گراؤنڈ پر 46 رنز پر آل آؤٹ کردیا۔
بنگلورو کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، جو عبرتناک ثابت ہوا۔
بنگلورو اسٹیڈیم میں کیویز بالرز بھارت کیلئے کیلئے ڈراؤنا خواب بن گئے، ہندوستان ٹیم کے 5 کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ سب سے رشبھ پنت نے 20 رنز کی اننگز کھیلی۔
صفر پر وکٹ گنوانے والے کھلاڑیوں میں ویرات کوہلی، سرفراز خان، کے ایل راہول، رویندر جڈیجا اور روی چندر ایشون شامل ہیں جبکہ 2 کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل ہوسکے۔
یہ ٹیسٹ کرکٹ میں بھارت کا تیسرا کم ترین اسکور ہے، اس کے علاوہ بھارتی کرکٹ ٹیم کا یہ ہوم گراؤنڈ پر کم ترین اسکور ہے۔
کیویز کی جانب سے میٹ ہنری اور او روک نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے بالترتیب 5 اور 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ایک وکٹ ٹم سادھی کے نام رہی۔
جواب میں نیوزی لینڈ کی جانب سے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا گیا،3وکٹوں کے نقسان پر180رنز بنا لیے، 67 کی اوپننگ شراکت کے بعد ڈیون کانوے اور ول یننگ کے درمیان 75 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔