سندھ حکومت کی تعطیل کے باوجود بینک کھلے رہیں گے، فائل فوٹو
سندھ حکومت کی تعطیل کے باوجود بینک کھلے رہیں گے، فائل فوٹو

پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، کل تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

لاہور: حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں د و دن کے  لیے دفعہ 144 نافذ کردی، صوبائی محکمہ داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ کل صوبے کے تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا بھی اعلان کر دیا۔

پنجاب کی حکومت نے صوبے میں  دو دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ہر قسم کے احتجاج، جلوس اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی ہے۔

محکمہ داخلہ نے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق پابندی کا اطلاق جمعہ 18 اکتوبر سے ہفتہ 19 اکتوبر تک ہو گا۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب  کے مطابق دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلیے کیا گیا  کیونکہ سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی جلوس دہشت گردوں کیلیے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے کل صوبے کے تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری اور نجی ادارے جمعہ کو بند رہیں گے، چھٹی کا اطلاق تمام سرکاری اور نجی سکولز اور کالجز پر ہو گا، صوبہ بھر کی یونیورسٹیز بھی کل بند رہیں گی۔

قبل ازیں پنجاب کی حکومت نے صوبے میں دو دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ہر قسم کے احتجاج، جلوس اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کی تھی۔

محکمہ داخلہ نے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق پابندی کا اطلاق جمعہ 18 اکتوبر سے ہفتہ 19 اکتوبر تک ہوگا۔