فائل فوٹو
فائل فوٹو

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ،جنوبی افریقہ کی ٹیم آسٹریلیا کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گئی

دبئی: آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ ویمنز نے آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے ہرا کر فائنل کیلیے کوالیفائی کرلیا۔

دبئی میں کھیلے جانے والے پہلے سیمی فائنل کا ٹاس جنوبی افریقہ نے جیتا اور پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا،آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بناسکی۔

جنوبی افریقہ نے 135 رنز کا ہدف صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، اینیک بوش نے 74 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اورمیچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں جبکہ کپتان لورا وولوارڈٹ 42 رنز کیساتھ نمایاں رہیں۔

قبل ازیں دبئی میں ہونیوالے ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جبکہ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے۔

دوسرا سیمی فائنل کل جمعہ کو شارجہ میں ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائیگا۔فائنل 20 اکتوبر کو دبئی میں شیڈول ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔