سانحہ کارساز کو 17برس بیت گئے

کراچی (اُمت نیوز)بے نظیر بھٹو کی وطن واپسی پر کراچی میں ہونے والے کارساز دھماکے کو 17برس بیت گئے۔

بلاول بھٹو نے اپنے پیغام میں کہا کہ اس المناک دن 180 بہادر جیالوں نے جام شہادت نوش کیا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما کہتے ہیں 18 اکتوبر کے شواہد مٹادیے گئے، یہی کام 27 دسمبر کے واقعے پر بھی ہوا، 27 دسمبر کے سانحہ میں کچھ گرفتاریاں بھی ہوئیں لیکن عدالت نے رہا کردیا۔

پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ 18 اکتوبر کو محترمہ بینظیر بھٹو کے ملک واپس آنے پر پورے پاکستان کے شہریوں میں خوشی کی کیفیت تھی لیکن 18 اکتوبر 2007 کا دن پاکستان کی تاریخ میں ایک ہولناک دہشت گردی کی یاد دلاتا ہے۔

رہنماؤں نے کہا کہ دہشت گردوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے قائدین اور جیالوں کو جس بدترین دہشت گردی کا نشانہ بنایا اس کی مثال ملک کی تاریخ میں نہیں ملتی۔