سکھ رہنما کے قتل کی سازش،امریکا میں "را” کے اہلکار پر فرد جرم عائد

 

امریکا(اُمت نیوز)امریکا میں سکھ رہنماگرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کرنے پر بھارتی خفیہ ایجنسی "را” کے اہلکار پر فرد جرم عائد کردی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ انصاف نے "سکھ فار جسٹس کونسل” کے رہنما اورخالصتان تحریک کے حامی گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کی سازش کے الزام میں بھارتی خفیہ ایجنسی "را” کے اہلکار وکاس یادو پر فرد جرم عائد کی ہے۔

وکاس یادیو”را” کے لیے "سی سی ون” کا کوڈ استعمال کیا جا رہا تھا، وکاس یادیو پر منی لانڈرنگ کی فرد جرم بھی عائد کی گئی ہے،اس پر گزشتہ سال گرپتونت سنگھ کو نیویارک میں قتل کرنے کی سازش کا الزام ہے،

اس سے قبل امریکا میں "را” کے ایک اور ایجنٹ نکھل گپتا پر گزشتہ سال فردِ جرم عائد کی گئی تھی اور وہ اس وقت بروکلین کی جیل میں قید ہے۔

دوسری جانب گرپتونت سنگھ پنوں نے ایک بیان میں کہاہے کہ "را” کے افسروکاس یادو پر فرد جرم عائد کیا جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ مودی سرکار امریکا کی خودمختاری کو چیلنج کرنے اور خالصتان نواز شخص کی زندگی اور آزادی کو خطرات سے دوچار کرنے کے نتائج بھگتے گی،اگرچہ مودی حکومت انہیں امریکا اور کینیڈا میں اپنی پراکیسز کے ذریعے قتل کرنے کی سازش جاری رکھے ہوئے ہے مگر وہ اس کی پرواہ نہ کرتے ہوئے خالصتان کیلئے ریفرنڈم کا انعقاد جاری رکھیں گے۔