ملتان(اُمت نیوز)ملتان ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان کے 297 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔89 رنز پر انگلینڈ کے6 کھلاڑی پویلین واپس لوٹ چکے ہیں ۔
آج دن کا آغاز ہوتے ہی پاکستان کو پہلی اور مجموعی طور پر تیسری کامیابی ساجد خان نے دلائی جب انہوں نے اولی پوپ کو 22 رنز پر آؤٹ کیا۔ کچھ ہی دیر بعد انگلینڈ کی چوتھی وکٹ 55 رنز پر گر گئی جب جو روٹ کو 18 رنز پر نعمان علی نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ پانچویں وکٹ ہیری بروک کی تھی جنہیں نعمان علی نے 16 رنز پر ایل بی ڈبلیو کیا۔ چھٹی وکٹ جیمی سمتھ کی تھی جنہیں نعمان علی نے ہی 6 رنز پر پویلین واپس بھیجا۔ گزشتہ روز ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 36 رنز بنالیے تھے۔