دوسرا ٹیسٹ،پاکستان کو جیت کیلئے 3 وکٹیں،انگلینڈ کو 172 رنز درکار

ملتان(اُمت نیوز)انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف 7 وکٹوں کے نقصان پر 125 رنز بنالیے، انگلش ٹیم کو جیت مزید 172 رنز جبکہ گرین شرٹس کو 3 وکٹیں درکار ہیں۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ کے چوتھے روز انگلینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 36 رنز سے اننگز کا آغاز کیا تو محض ایک رن کے اضافے کے بعد اولی پوپ 22 کے انفراد اسکور پر آؤٹ ہوئے، بعدازاں جو روٹ 18 اور ہیری بروک 16، جیمی اسمتھ 6 رنز بناکر پویلین لوٹے۔ کپتان بین اسٹوکس کی مزاحمتی اننگز 37 رنز تک محدود رہی۔

پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے 5 اور ساجد خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔