کراچی: سندھ حکومت نے نوکریوں میں عمر کی رعایت ختم کرنےکا اعلان کردیا۔
سندھ حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمتوں میں عمر کی رعایت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نوکریوں میں عمر کی رعایت جنوری 2025 سے ختم ہوجائےگی۔عام طور پر سندھ حکومت کے سرکاری محکموں میں بھرتی کے لیے عمرکی حد 18 سے 28 سال کےدرمیان ہوتی ہے، تاہم صوبائی حکومت ان میں 15 سال کی عمر کی رعایت دیتی آئی ہے، جس کے بعد 43 سال کی عمرکے افراد ملازمتوں میں درخواستیں دے سکتے تھے۔ تاہم اب یہ رعایت یکم جنوری 2025 سے ختم کی جا رہی ہے۔