اسلام آباد: نیپرا نے قواعد کی خلاف ورزی پر سینٹرل پاور جنریشن کمپنی پر 5 کروڑ روپے جرمانہ کردیا۔
نیپرا نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ سینٹرل پاور جنریشن کمپنی نے اینگرو فرٹیلائزر سے گیس بوسٹرکمپریسر اسٹیشن مفت میں حاصل کیا اور اسے ایک ارب 24 کروڑ روپے میں ناردرن پاور جنریشن کمپنی کو منتقل کردیا۔
اس خرید و فروخت کے عمل میں قواعد کی خلاف ورزی کی گئی، سینٹرل پاورجنریشن کمپنی 15 دن میں نیپرا کو جرمانہ ادا کرے۔