اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں آئینی ترمیم سے متعلق مشاورت جاری ہے، فائل فوٹو
اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں آئینی ترمیم سے متعلق مشاورت جاری ہے، فائل فوٹو

بلاول کی مولانا فضل الرحمن کو قائل کرنےکی کوششیں

اسلام آباد میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےجمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پران سے ملاقات کی، ملاقات میں بلاول بھٹو نے فضل الرحمن کو آئینی عدالت کیلیے قائل کرنےکی کوشش کی۔

آئینی عدالت کے قیام کے لیے ہونے والی اس ملاقات میں سید نوید قمر، جمیل سومرو، مرتضی وہاب، مولانا عبدالغفور حیدری اور مولانا عطاالرحمان موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق بلاول کی ملاقات کے وقت پی ٹی آئی وفد دوسرے کمرے میں موجود تھا، جس پر بلاول نے پی ٹی آئی وفد سے ملنے کی خواہس کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے کہا کہ پی ٹی آئی وفد اگر یہاں ہے تو ابھی ان سے ملناچاہوں گا، لیکن پی ٹی آئی وفد نے پی پی رہنما کے ساتھ مشترکہ ملاقات سے انکارکردیا۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ بلاول بھٹوکے واپس جانے کے بعد پی ٹی آئی وفد نے دوبارہ ملاقات شروع کی۔

تاہم مولانا فضل الرحمن کی رہائشگاہ پر اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس جاری ہے، اجلاس میں پی ٹی آئی، بی این پی، ایم ڈبلیو ایم، سنی اتحاس کونسل کے رہنما شریک ہیں ، جبکہ اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں آئینی ترمیم سے متعلق مشاورت جاری ہے۔