قومی اسمبلی کے اجلاس کا وقت پھر تبدیل،آج شام 6 بجے ہوگا

 

اسلام آباد(اُمت نیوز)قومی اسمبلی کے اجلاس کا وقت پھر تبدیل کردیا گیا، اجلاس آج شام 6 بجے ہوگا۔

کئی گھنٹوں کی تاخیر کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفیٰ شاہ کی زیر صدارت ہوا۔

آئینی ترمیم کے معاملے پر قومی اسمبلی کا اجلاس کئی بار تبدیل ہوا، رات 7 بجے بلایا گیا اجلاس کا وقت ساڑھے 9 بجے کیا گیا، جو رات گئے شروع ہوا۔

اس سے قبل سینیٹ کا اجلاس جو دن کے 12 بجے ہونا تھا، اس کا وقت 3 بجے، شام ساڑھے 6 بجے اور پھر رات 8 بجے رکھا گیا تھا۔