600 ملین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری سے معیشت پر مثبت اثر پڑے گا، فائل فوٹو
600 ملین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری سے معیشت پر مثبت اثر پڑے گا، فائل فوٹو

آئینی ترامیم کی منظوری کے لئے دیگر آپشنز موجود ہیں، وزیر اطلاعات

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم کی منظوری کے لiے دیگر آپشنز موجود ہیں۔

کابینہ اجلاس سے پہلے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے آئینی ترامیم کیلیے تمام تیاریاں مکمل ہیں، لیکن رانا ثناءاللہ نے درست کہا کہ آج یہ معاملہ طے ہو جائے گا۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ آئینی ترامیم کی منظوری کے لیے دیگر آپشنز موجود ہیں، تاہم ہماری پہلی کوشش ہے کہ آئینی ترمیم پر اتفاق رائے سے آگے بڑھا جائے۔

کابینہ کا اجلاس آج سہ پہر کو ہوگا جس میں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق آئینی یا قانونی بلز کی کابینہ سے منظوری قانونی ضرورت ہے جس کیلئے اجلاس بلایا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔