ضلع کُرم میں پی ٹی آئی حکومت کی مجرمانہ غفلت کی مذمت کرتے ہیں، فائل فوٹو
ضلع کُرم میں پی ٹی آئی حکومت کی مجرمانہ غفلت کی مذمت کرتے ہیں، فائل فوٹو

آئینی ترمیم مبارک ہو،مولانا کا شکر گزار ہوں، بلاول بھٹو

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمن سے ٹیلی فونک گفتگو کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کو 26 ویں آئینی ترمیم مبارک ہو، سربراہ جے یو آئی کا جتنا شکریہ ادا کروں وہ ناکافی ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ میری اور مولانا کی پریس کانفرنس کے بعد جو پی ٹی آئی کا ردعمل آیا وہ افسوس ناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ سب کے 26ویں آئینی ترمیم کا دن مبارک ہو، اس ترمیم میں کوئی متنازع پوائنٹ نہیں بچا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ آج میں نے مولانا سے فون پر رابطہ کیا اور مولانا کا جتنا شکریہ ادا کروں وہ ناکافی ہے، مولانا کا کردار تاریخ یاد رکھے گی، مولانا کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اپنے سینیٹرز کو پہنچنے کے لیے ہدایات دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جسٹس منصور علی شاہ صاحب نے خود سنیارٹی کے ساتھ میرٹ کی بات کی ہے۔

چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ ایک جج نے مجھے اور آصفہ بی بی کو وہ انصاف دیا جو کوئی کبھی نہیں دے سکا، اس جج نے مشرف کو سزا دی اور فیض آباد دھرنے کا فیصلہ دیا۔