بل کی منظوری کے بعد مدارس کا آڈٹ کیا جاسکے گا، فائل فوٹو
بل کی منظوری کے بعد مدارس کا آڈٹ کیا جاسکے گا، فائل فوٹو

ہم نے ووٹ نہیں دیا تو حکومت من مانا مسودہ منظور کرا لے گی، کامران مرتضیٰ

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے دعویٰ کیا ہے کہ 26ویں آئینی ترامیم سے متعلق حکومت کے پاس تین متبادل مسودے تیار ہیں اگر ہم نے ووٹ نہیں دیا تو حکومت من مانا مسودہ منظور کروالے گی کیونکہ ان کے مطلوبہ نمبرز بھی پورے ہیں۔

جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر کامران مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ اگر جمعیت علمائے اسلام نے 26ویں آئینی ترمیم کے لیے ووٹ نہیں دیا تو حکومت من مانا مسودہ منظور کروالے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس تین متبادل مسودے تیار ہیں اگر ہم نے ووٹ نہ کیا تو پھر آرٹیکل 8 اور آرٹیکل 91 میں بھی ترمیم ہوجائے گی، مولانا فضل الرحمن کو صورتحال سے آگاہ کروں گا۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کا وفد بھی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کے لیے پہنچ رہا ہے۔