اختر مینگل کے ساتھ دیگر 5 افراد نے مسلح ہوکر سینیٹ ہال میں زبردستی گھسنے کی کوشش کی تھی، فائل فوٹو
اختر مینگل کے ساتھ دیگر 5 افراد نے مسلح ہوکر سینیٹ ہال میں زبردستی گھسنے کی کوشش کی تھی، فائل فوٹو

پارلیمنٹ ہاؤس میں سرکس لگا ہے،دیکھنے آیا ہوں، اختر مینگل

اسلام آباد: بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ ہاؤس میں جو سرکس ہونے جا رہا ہے وہ دیکھنے آیا ہوں۔

پارلیمنٹ میں صحافیوں سے رسمی گفتگو کرتے ہوئے اختر مینگل نے کہا کہ ہمارا اپنے سینیٹرز سے کوئی رابطہ نہیں، ہم اپنے سینیٹرز کو ڈھونڈنے آئے ہیں اور ہم نے دونوں سینیٹرز کے لاجز دیکھے ہیں لیکن وہاں نہیں ہیں۔

سربراہ بی این پی مینگل کا کہنا تھا کہ دونوں سینیٹر جاتی امرا، بلاول ہاؤس اور آبپارہ میں ہوسکتے ہیں لیکن اس وقت بنی گالا میں تو بلکل نہیں ہو سکتے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں 26ویں آئینی ترمیم کے مجوزہ مسودے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

دوسری جانب، جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے بھی حکومت کو آئینی ترمیم پر ووٹ دینے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔